گوشۂخواتین

گوشۂ نسواں :: صرف خاتون اراکین کیلئے مختص ، ان کا اپنا گوشہ ، رائے مشورہ ، تبادلہ خیال اور گپ شپ

خواتین مردوں سے زیادہ ذہین ہوتی ہیں۔ جدید طبی تحقیق
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) نئی نفسیاتی اور طبی تحقیق کے مطابق خواتین مردوں سے زیادہ ذہین ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف لندن میں 9 ہزار 600 زیر تعلیم طالب علموں پر مکمل کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 20 سے 35 سال کے درمیان خواتین کی یاداشت اورذہنی استعداد کار اتنی بہتر اور زیادہ ہوتی ہے کہ وہ مردوں کو ہر میدان میں مات دینے کے قابل ہوتی ہیں۔ دوران تجربات 10 الفاظ پر مشتمل فقرے، تصاویر، حملے ، واقعات ، فلم سکرین پر چلنے والے مناظر اور دیگر طریقوں سے ذہانت کوچیک کیا گیا۔ خواتین ان تجربات میں ہر ٹیسٹ کے اندر 5 فیصد تک زیادہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بعض خواتین کی کارکردگی 8 فیصد تک بھی نوٹ کی گئی